اردو

urdu

ETV Bharat / state

'محبوبہ مفتی کے بیانات سے اب عوام گمراہ نہیں ہوگی' - محبوبہ مفتی کے بیان

صوفی یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام دئیے گئے۔ جسکے لیے وہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے بھی شکر گزار ہیں۔'

'محبوبہ مفتی کے بیانات سے اب عوام گمراہ نہیں ہوگی'
'محبوبہ مفتی کے بیانات سے اب عوام گمراہ نہیں ہوگی'

By

Published : Dec 24, 2020, 1:43 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بیان کو محض درانی اور سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔

'محبوبہ مفتی کے بیانات سے اب عوام گمراہ نہیں ہوگی'

اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صوفی یوسف نے کہا کہ'محبوبہ مفتی کے ان بیانات سے اب عوام گمراہ نہیں ہوگی اور اگر حقیقی معنوں میں وہ اپنے خدشات کو درست ثابت کرنا چاہتی ہیں تو انکی پارٹی کے ڈی ڈی سی اراکین کو مستعفی ہونا چاہیے۔'

یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ ' ہم نے آٹھ پارٹیوں سے مقابلہ کیا اورانکے مقابلے میں بی جے پی کے ووٹ حاصل کئے۔ بی جے پی نے کشمیر میں 3 ڈی ڈی سی نششتوں پر جیت حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ آنے والے وقت میں لوگ بھارتہ جنتا پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ ابھر کے آئے گی۔'

اس موقع پر صوفی یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام دئیے گئے۔ جسکے لیے وہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے بھی شکر گزار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details