اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: جے کے بینک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹر دوسرے دن بھی بند - بنک کے کورپوریٹ ہیڈکوارٹرز

سرینگر میں جموں وکشمیر بینک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹر جمعے کو مسلسل دوسرے دن بھی بند رہا جہاں گزشتہ روز 27 ملازمین کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔

سری نگر میں جموں وکشمیر بنک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز دوسرے دن بھی بند رہا
سری نگر میں جموں وکشمیر بنک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز دوسرے دن بھی بند رہا

By

Published : Jul 10, 2020, 7:06 PM IST

بینک کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے ملازمین کا الزام ہے کہ بینک انتظامیہ ان کی سیفٹی کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔

ایک بینک ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: 'کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے ایک ملازم کا کورونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔

ایک ہفتے بعد باقی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 27 ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اگر پہلا کیس سامنے آنے کے فوراً بعد ہی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی اور ملازمین کا وقت پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں ملازمین متاثر نہیں ہوتے'۔

انہوں نے کہا: 'ہیڈکوارٹر کے جس شعبے سے کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اس شعبے کو بند کیا گیا تھا نہ کسی کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں جانے کے لئے کہا گیا تھا۔ سب کچھ معمول کی طرح جاری رکھا گیا اور آج نتیجہ ہمارے سامنے ہے'۔

ایک اور ملازم نے بتایا: 'کئی ملازمین نے انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ نمونوں کی رپورٹ آنے تک ہمیں اپنے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جائے لیکن اس پر کوئی کان نہیں دھرا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ بنک انتظامیہ کو جلد بازی سے کام نہ لینے کی بجائے سبھی ملازمین کا ایک بار پھر ٹیسٹ کرانا چاہیے اور رپورٹیں موصول ہونے تک انہیں اپنے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کو پیر کے روز ڈیوٹی پر لوٹ جانے کے لئے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'بنک ہیڈکوارٹر کو صرف جمعرات اور جمعے کے لئے بند کیا گیا تھا۔ ہفتے اور اتوار کو بینک کی چھٹی ہوتی ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details