شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں اپنی پارٹی سے وابستہ کارکنان نے ڈگری کالج گراونڈ میں احتجاج کیا۔
سوپور: ' کاغزات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے' جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے کارکنان نے میڈیا کو بتایا کہ سوپور میونسپل کمیٹی میں کچھ سیٹیں خالی ہے جن کے لیے فارم بھرے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو فارم بھرنے دیا جارہا ہے لیکن بدقسمتی سے اپنی پارٹی کے کارکنان کو فارم جمع کرنے سے روکا جا رہا ہے۔اس لئے آج ہم نے سوپور کالج گراونڈ میں آکر اپنا احتجاج درج کیا ہے۔
انہوں نے سیاسی جماعت این سی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ این سی نے سوپور میں گنڈا راج قائم کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تنویر فاتمہ جو کہ سوپور میں اپنی پارٹی کی صدر بھی ہے، نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ نے این سی کا ساتھ دیا ہے۔ سوپور میں الیکشن میں حصہ لینا آسان بات نہیں ہے بلکہ بہت ہی مشکل بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ' یہاں پر ایک نمائندہ کھڑا کرنا بہت ہی کامیابی کی بات ہے۔ ان کا مطالبہ ہے انہیں فارم داخل کرنے کے لئے مزید دو دن کی مہلت دی جائے تاکہ وہ ڈی ڈی الیکشن میں حصہ لے سکیں۔