اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK APNI Party ڈی ڈی سی سیٹ پر ہماری کامیابی حریف کے لئے صدمہ سے کم نہیں - حریف کے لئے صدمہ سے کم نہیں

جموں و کشمیراپنی پارٹی کے حاجن حلقہ کے انچارج امتیاز پرے نے کہا کہ ڈی ڈی سی سیٹ کی کامیابی ایک اہم شروعات ہے۔مجھے یقین ہے کہ جن لوگوں نے ہمیں نظرانداز کرنے والے خاموش ہوجائیں گے ۔Jammu And Kashmir APNI Party

ڈی ڈی سی سیٹ پر ہماری کامیابی حریف کے لئے صدمہ سے کم نہیں
ڈی ڈی سی سیٹ پر ہماری کامیابی حریف کے لئے صدمہ سے کم نہیں

By

Published : Dec 9, 2022, 7:38 PM IST

بانڈی پورہ:جموں و کشنیر کے بانڈی پورہ کے حاجن بلاک اے میں ڈی ڈی سی سیٹ میں نازیہ بیگم کی کامیابی کے بعد آج امتیاز ہرے کے گھر پر لوگوں اور پارٹی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔Jammu And Kashmir APNI Party Leader Imtiaz Pare On DDC Seat Victory

اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے امتیاز پرے نے کہا کہ یہ جیت پارٹی اور خصوصآ حاجن بلاک کے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ حاجن ہمیشہ سے ہی نیشنل کانفرنس کا گڑھ رہا ہے۔ ایسے میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس جیسی پارٹیوں کے خلاف اچھی خاصی سبقت ملنا کافی اہم ہے۔

ڈی ڈی سی سیٹ پر ہماری کامیابی حریف کے لئے صدمہ سے کم نہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے سیاسی دعویٰ کرنے کے بجائے عام لوگوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کنے کی کوشش کی۔ پارٹی کے صدر الطاف بخاری و نائب صدر عثمان مجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اب ہمارے وہ حریف اپنی زبان ہر تاکا لگائیں گے جن کے پاس ہمارے خلاف کوئی اور ایشو نہیں ہے۔ ہمارے حریف کو معلوم ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے ہم نے اپنے علاقوں کے لوگوں کے لئے کیا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Shameema Role Model For Other Womens کولگام شمیمہ بانو خواتین کے لئے رول ماڈل

جانتے ہیں ہم پچھلے کئ سال سے کس طرح سے اپنے علاقے میں عام لوگوں اور اپنے ورکروں سے جڑے ہوئےہیں۔اور ہم نے کس طرح سے ان کی خدمت کی ہے۔جس کی وجہ سے ہمارے حریفوں کے پاس ہمارے خلاف اچھالنے کےلئے اور کوئ مسلہ نہیں ہے۔اس لئے وہ ماضی کا سیارا لیتے ہیں لیکن اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عام لوگ ان کے اکزامات کو کس طرح مسترد کر چکے ہیںJammu And Kashmir APNI Party Leader Imtiaz Pare On DDC Seat Victory

ABOUT THE AUTHOR

...view details