ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رویندر شرما نے کہا ' جو لوگ دفعہ 370 کو مضبوط اور اور سیلف رول و ریاست کو خود مختار بنانے کی بات کر رہے تھے آج اچانک ان کا دل اور سونچ بدل گئی وہ کس دباو میں ہیں یہ لوگ سب جانتے ہیں ۔
'اپنی پارٹی کا ریموٹ کنٹرول مرکزی حکومت کے ہاتھ میں' انہوں نے کہا کہ ' اب یہ افراد دفعہ 370 کی منسوخی کےبعد لوگوں کے نیا نعرہ لیکر سامنے آتے ہیں جس سے صاف بات ظاہر ہوتی ہیں کہ یہ لوگ مرکزی حکومت کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری نے اتوار کے روز 'جموں کشمیر اپنی پارٹی' کو رسمی طور پر لانچ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت جموں وکشمیر اور نئی دہلی کے درمیان پائی جانے والی دوریوں کو دور کرنے نیز اعتماد کی بحالی کے لئے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ' ہماری جماعت کا منشور ترقی ہے، ہماری قومی نقطہ نظر رکھنے والی ایک علاقائی جماعت ہے اور ہم صرف سچائی کی سیاست کریں گے۔ اس موقع پر قریب دو درجن سیاسی لیڈران نے اس نئی سیاسی جماعت میں شرکت کی جن میں سے اکثر پی ڈی پی یا کانگریس کے ساتھ جڑے تھے۔