اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کشمیر میں گزشتہ ماہ 1.03 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم - جموں و کشمیر فوڈ انٹائٹلمنٹ سکیم

محکمہ کے ترجمان کے مطابق مئی 2021 میں جموں کے تمام 20 اضلاع میں غذائی اجناس کی مناسب تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت تقسیم شدہ ہدف کے مطابق 96.20 فیصد کے تحت 35,190.20 میٹرک ٹن تقسیم کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر میں گزشتہ ماہ 1.03 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم
جموں کشمیر میں گزشتہ ماہ 1.03 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم

By

Published : Jun 7, 2021, 2:13 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 3:30 PM IST

محکمہ خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین نے کووڈ-19 پابندیوں کے باوجود گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں مستفید اَفراد میں 1,03,209 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیں۔ جبکہ اناج کی تقسیم رواں ماہ کے لئے 3 جون سے محکمہ نے پہلے ہی شروع کیا ہے۔

محکمہ کے ترجمان کے مطابق مئی 2021 میں جموں کے تمام 20 اضلاع میں غذائی اجناس کی مناسب تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت تقسیم شدہ ہدف کے مطابق 96.20 فیصد کے تحت 35,190.20 میٹرک ٹن تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِسی طرح 31791.44 میٹرک ٹن پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت تقسیم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سکیموں میں 16,068.06 میٹرک ٹن غیر این ایف ایس اے ونڈو کے تحت اور 20,159.13 میٹرک ٹن کو جموں و کشمیر حکومت کی جموں و کشمیر فوڈ انٹائٹلمنٹ سکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مئی اور جون مہینوں کے لئے محکمہ نے اے اے وائی اور ترجیحی گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔

محکمہ کے ترجمان نے این ایف ایس اے اور پی ایم جی کے اے وائی کی اہم سکیموں کے تحت جموں و کشمیر میں شامل مستفید اَفراد کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اے اے وائی اور ترجیحی گھرانوں کے 15,98,980 راشن کارڈ ہولڈر شامل ہیں۔

انہوں نے اس میں بالترتیب 95.57 فیصد اور 95.41 فیصد راشن کارڈ ہولڈر شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ این ایف ایس اے کے تحت تقریباً 36 ہزار میٹر ٹن مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ جون 2021 سے شروع کر کے غیر این ایف ایس اے کے تحت 19,523 اور پی ایم جی کے اے وائی کے تحت 32,723 میٹرک ٹن کو تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے ان سکیموں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این ایف ایس اے ایک مرکزی معاونت والی سکیم ہے جس کے تحت ایف ایس ایس اور سی اے ڈیپارٹمنٹ، اَنتویودیا یوجنا ( اے اے وائی) اور ترجیحی ہاﺅس ہولڈر (پی ایچ ایچ) زمرے میں سبسڈی غذائی اجناس فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مئی اور جون 2021 مہینوں کے لئے اعلان کیا ہے کہ اے اے وائی اور پ ایچ ایچ مستحقین کو بغیر کسی قیمت کے پانچ کلو فی شخص کے حساب سے اناج فراہم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر نے جولائی 2020ءسے مئی 2021ءتک ون نیشن ون راشن کارڈ کے 3,406 لین دین کا ہدف حاصل کیاہے جس میں ملک بھر میں اعلیٰ ترین لین دین کے معاملے میں جموں و کشمیر کو چھٹا مقام حاصل ہے۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 3:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details