پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میںرضائے مصطفی منڈی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد شریف کے خوبصورت گنبد کی تاج پوشی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی بطور خاص شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ ضلع بھر سے علماء کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منعقدہ تقریب میں منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی۔ واضح رہے تقریب کا آغاز قرآن خوانی خطمات و معظمات اور درود و اذکار سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول (صلى الله عليه وسلم) پیش کی گئی۔ بعد ازاں تقریب میں شرکت فرما علماء کرام نے مختلف موضوعات پر فکر انگیز اپنے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا۔ وہی اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی کی منڈی میں دینی خدمات اور قربانیوں کے حوالے سے تزکرہ کیا۔ بعد ازاں امام و خطیب مولانا سید آمین شاہ صاحب گیلانی کی زیر صدارت میں مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے خوبصوت دید ور گبند کی تاج پوشی کی گئی۔