وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام دیر گئے راولپورہ علاقے کے گوری پورہ میں 18 نومبر سے لاپتہ طارق احمد بھٹ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جیشِ محمد تنظیم کے ایک سرگرم عسکریت پسند کو ایک ناکے کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے ایک پستول اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی غیر قانونی مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔