اردو

urdu

بارہمولہ حملہ: سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج تحسین

By

Published : Aug 18, 2020, 10:59 AM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو سیکورٹی فورسز نے خراج تحسین پیش کرکے ان کی لاشوں کو آبائی مقامات کی اور روانہ کیا گیا۔

بارہمولہ حملہ: سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج تحسین
بارہمولہ حملہ: سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج تحسین

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف ٹریکنگ سینٹر میں آج صبح سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سول انتظامیہ نے ہلاک شدہ اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

بارہمولہ حملہ: سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج تحسین

اس دوران ہلاک شدہ جوانوں کو سلامی دی گئی اور انکے لاشوں پر گلباری کی گئی-یہ دو اہلکار پیر کو بارہمولہ کے کریری علاقے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے تھے-

یہ بھی پڑھیں

بارہمولہ تصادم: چار عسکریت پسند، دو سی آرپی ایف اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

'لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر بارہمولہ تصادم میں ہلاک'

ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے خورشید خان اور لوکیش سدرشن شرما کے بطور ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ اس حملے میں پولیس کے ایک ایس پی او مظفر علی ڈار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زجمی ہوئے تھے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس تصادم میں شمالی کشمیر کے لشکر طیبہ تنظیم کے مطلوب ترین کمانڈر سجاد احمد میر عرف حیدر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details