ایک اہم پیش رفت کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کو بجلی کی خریداری کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 4580 کروڑ روپے بطور قرض دیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر کے مطابق 'پاور فنانس کارپوریشن (پی ایف سی) اور رولز الیکٹریشن کارپوریشن (آر ای سی) نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کو خصوصی طویل مدتی قرض کے طور پر 2290 کروڑ روپے دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس رقم سے بجلی کی خریداری کی بقایا رقم ادا کی جائے گی۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ قرض آتم نربھر بھارت مہم کے پیکج کا ایک حصہ ہے، جسے حکومت ہند نے عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے جاری کیا تھا۔