اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے علاقے میں سرگرم ممنوعہ تنظیم البدر کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کر کے اس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے ای ٹی وی بھارت کو بھیجے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فوج کی 42آرآر اور سی آر پی ایف کی 130بٹالین کے باہمی اشتراک سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد ڈاڈسرہ اور لارمو دہیات میں 23اور 24دسمبر کی درمیانی شب کو سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران چار معاون کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدہ معاون نے پوچھ تاچھ کے دوران اعتراف کیا کہ انھوں نے گھاس کے نیچے اسلحہ اور گولہ بارود چھپا رکھا ہوا ہے جسکے بعد وہاں سے ایک اے کے 56، میگزین ایک، گولیاں 28اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔