جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے ڈی ڈی یو جی جے وائی، آئی پی ڈی ایس، پی ایم ڈی پی شہری اور پی ایم ڈی پی رورل جیسے مرکزی سپانسرڈ اسکیموں کے تحت عملدرآمد کرنے والے محکمہ پاور ڈویلپمنٹ کے انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کو عوام کے لیے واقف کیا ہے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان، پرنسپل سکریٹری روہت کنسل ، پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر یشا مدگل، منیجنگ جے پی ڈی سی ایل کے چیف انجینئرز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں
لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے پٹنی ٹاپ سیاحتی مقام پر انڈر گراؤنڈ کیبلنگ ورک کو عوام کے لیے وقف کیا ۔ منصوبے کا ای افتتاح راج بھون سے ہوا اور اس کے ساتھ ہی پٹنی ٹاپ پر ڈپٹی کمشنر ادھم پور، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور جے پی ڈی سی ای ، اس منصوبے کی عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی موجودگی میں کیا گیا۔
یہ پروجیکٹ پی ایم ڈی پی رورل پروجیکٹ کے تحت 12.58 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جس میں موجودہ 33/11 کے وی اے سب اسٹیشن پٹنی ٹاپ کو 3.15 سے 6.3 ایم وی اے تک بڑھانا شامل ہے اور اس طرح اس کی صلاحیت میں 3.15 ایم وی اے اضافہ ہوا اوور ہیڈ 11 کے وی اور ایل ٹی نیٹ ورک کو زیرزمین تبدیل کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک نیا 2x10 ایم وی اے سب اسٹیشن کو وقف کیا جسے 4.6 کروڑ روپے کی لاگت سے بیر پور (صنعتی کمپلیکس بڑی برہمنہ) میں تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے راجوری ، پونچھ اور جموں کے اضلاع میں سات نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔