اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ کشمیر نے کئی دہائیوں بعد تہواروں کا موسم دیکھا‘ - خطہ کئی دہائیوں کے سب سے پُرامن تہواروں

مرکزی حکومت نے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں لوک سبھا میں نیشنل کانفرنس کے ممبر حسنین مسعودی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’کشمیرنے کئی دہائیوں کے بعد تہواروں کا موسم دیکھا‘۔

’ کشمیر نے کئی دہائیوں بعد تہواروں کا موسم دیکھا‘
’370 ختم ہونے کے بعد کشمیر پُرامن رہا‘

By

Published : Dec 5, 2019, 12:01 PM IST

بحث کے دوران حسنین مسعودی (این سی) نے کہا کہ’ سیاسی رہنماؤں کو نظربند کردیا گیا ہے اور انٹرنیٹ بند ہونے سے طلباء، کاروباری افراد اور پیشہ ور افراد کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں‘۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ’جمعرات کے روز لوگوں کو ان کی برسی کے موقع پر شیخ عبداللہ کی قبر پر نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے‘۔

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے وادی کی صورتحال پر اپوزیشن اور خزانے کے بنچوں کے مابین مختصر تبادلے کے بعد کہا کہ’ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد خطہ بدستور پُرامن رہا ہے‘۔

سنگھ نے کہا کہ’ اس علاقے میں پچھلے 20-30 برسوں کے بعد امن تہوار دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے سنڈے مارکیٹ کے ویڈیوز دیکھے ہونگے کہ کس طرح وہاں کس قدر ہجوم خرید و فروخت کے لیے ہوتا ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details