اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کی منظوری - پولیس اہلکاروں کے بچوں کے حق میں 5000 روپے

محکمہ نے مختلف جماعتوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے حق میں ہر ایک میں 5000 روپے منظور کیے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کی منظوری
پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کی منظوری

By

Published : Aug 11, 2020, 7:58 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز دو مختلف احکامات کے تحت پولیس اہلکاروں کے 14 اسکولی بچوں کے حق میں اسکالرشپ منظور کی ہے۔

جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بتایا کہ اس رقم کو مرکزی پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اسکول جانے والے بچوں کو ہر سال یہ اسکالرشپ دی جاتی ہیں تاکہ تاکہ انہیں تعلیم حاسؒ کرنے میں مدد مل سکے۔

محکمہ نے مختلف جماعتوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے حق میں ہر ایک میں 5000 روپے منظور کیے ہیں۔

دریں اثناء پولیس پریور فنڈ میں سے اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی او) کے تین بچوں کے حق میں بھی اسکالرشپ منظور کلی گئی ہے، جنہوں نے تعلیمی سیشن 2019-2020کے دوران دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحان میں 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details