جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام اضلاع کے ترقیاتی کمشنرز کو کووڈ 19 وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے حد اختیار والے علاقوں میں جرمانہ عائد کرنے اختیارات دئیے ہیں ۔اس سلسلے میں جاری ایک نوٹفیکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہنے یا تھوکنے پر 500روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس حکمنامے کے تحت مرکزی علاقے میں ماسک پہنے بغیر گھوم رہے افراد سے فی کس 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جن افراد کو ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہو اور وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر قدم رکھے گے اور بے خوف گومے گے جس سے کوؤڈ-19 وبا کے انفیکشن کا مزید پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے ایسے افراد سے فی کس 2000 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کو عوامی مقامات پر یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر تھوکنے کا مرتکب پایا جائے گا، اُن سے بھی فی کس 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ وہیں جن لوگوں کو سماجی دوری کو برقرار نہ رکھنے کا قصوروار پایا جائے گا جیسے دوکاندار یا اور کوئی کاروبار کرنے والے افراد کو عوام کے ساتھ ڈیل کرنی ہوتی ہے اس دوران اگر اِن کو سماجی دوری کو نہ عملانے کا مرتکب پایا گیا تو اُن سے فی کس 2000 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
اسی طرح قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب 2000روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔وہیں دوکانوں ،تجارتی مراکز پر سماجی دوری کے قواعدوضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2ہزار روپے کا جرمانی وصولہ جائے گا۔