اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 8 جولائی تک اس میں توسیع کردی ہے۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

By

Published : Jun 18, 2020, 8:11 AM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر میں فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولا ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 8 جولائی تک4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

واضح رہے کہ مرکزی علاقے میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' انٹرنیٹ خدمات کے ضوابط کو باقاعدہ وقفوں سے وقتا فوقتا جاری کیا گیا ہے اور مناسب اتھارٹی کے ذریعہ جائزہ لیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ہدایات دوسری ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ کم سے کم پابند ہیں اور تناسب کے اصول کو مطمئن کرتی ہیں ۔'

اس میں کہا گیا ہے کہ 'میک بائنڈنگ کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی دستیاب ہے اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے افواہوں اور فرضی خبروں کو روکنے کے لیے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں ، تاکہ اشتعال انگیزی کی اپ لوڈنگ / ڈاؤن لوڈ / گردش کو روکا جاسکے۔

حکم نامے کے مطابق انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی بتدریج کم کردی گئی ہے جیسے کہ جیسے کسی بھی رکاوٹ کے بغیر سوشل میڈیا استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹز کی وائٹ لسٹنگ وغیرہ بھی ہٹا دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا اور سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایات دی تھیں۔

اس سے قبل بھی اس حوالے سے عدالت عالیہ نے مرکزی حکومت کی نوٹس میں یہ بات لائی جس میں انٹرنیٹ پر پابندی سے جموں وکشمیر میں پیدہ شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی تاہم ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کا حوالہ دے کر 4 انٹرنیٹ پر پابندی میں مسلسل توسیع کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details