اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح - پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ضلع ڈوڈہ کے پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

ڈوڈہ میں پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح
ڈوڈہ میں پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح

By

Published : Feb 24, 2020, 8:31 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:07 AM IST

پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس (جموں زون) مکیش سنگھ اور ڈوڈہ کشتواڑ - رمبن رینج کے ڈی آئی جی، بی ایس ٹوٹی بھی موجود تھے۔

ڈوڈہ میں پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح

دلباغ سنگھ نے کہا کہ' ڈوڈہ، کشتواڑ اور رمبن اضلاع میں خواتین پولیس اسٹیشن کھولنے کا مقصد، مقامی خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' خواتین کے خلاف جرائم کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور اس قسم کے جرائم کی روک تھام کے لیے خواتین پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین عہدیدار، عورتوں سے متعلق معاملات کو سلجھائیں گے۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ’یہ تھانہ خواتین کو شکایات درج کرانے میں آسانی فراہم کریگا‘۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:07 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details