اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے اموات کی تعداد 500 سے تجاوز - اموات کی شرح میں کافی فرق

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں کافی فرق ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا سے اموات کی تعداد 500 سے تجاوز
جموں و کشمیر: کورونا سے اموات کی تعداد 500 سے تجاوز

By

Published : Aug 13, 2020, 7:35 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 10 افراد فوت ہوچکے ہیں اور اس طرح اموات 500 سے تجاوز کر گئیں۔

اگرچہ جموں و کشمیر میں اموات کی شرح (متاثرہ افراد میں) 1.9 فیصد ہے لیکن دونوں خطوں میں اموات کی شرح میں وسیع و عریض فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں 26 ہزار کا ہندسہ عبور

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے متاثرہ ہر 1000 مریضوں میں سے 19 افراد اس وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں کورونا کے 26413 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس وائرس سے اموات کی تعداد بدھ کی شام 500 ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں اموات کی شرح 1.9 فیصد رہی۔

تاہم مرکزی علاقے کے کشمیر اور جموں میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں کافی فرق ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 463 افراد کی موت ہو چکی ہے جس میں سے 14430 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ کشمیر میں ان اعدادوشمار کے ساتھ اموات کی شرح 3.2 فیصد ہے۔ اس کے بالکل برعکس جموں میں 4093 افراد میں سے 37 کی موت ہو چکی ہے اور اس طرح اموات کی شرح 0.9 فیصد ہے۔

وہیں گزشتہ روز کووڈ-19 کے مزید 544 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ان میں جموں سے 88 اور کشمیر سے 456 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 18523 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details