اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: سابق وزیر حکیم یاسین پر پابندی - budgam

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے صدر اور سابق ریاستی وزیر حکیم محمد یاسین نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے ان پر پابندی عائد کرکے انہیں ان کی آبائی رہائش گاہ خان صاحب جانے کی اجازت نہیں دی۔

حکیم یاسین پر پابندی

By

Published : Aug 4, 2019, 6:31 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ انہوں نے ضلع بڈگام کے خان صاحب اسمبلی حلقے میں اپنے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے کا پروگرام رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے انہیں سرینگر کی سرکاری رہائش گاہ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکیم یاسین پر پابندی

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی لیکن وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔

ریاست کے تشویشناک حالات پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پیر کے روز پارلیمینٹ میں اس کے تعلق سے بیان دے تاکہ عام لوگوں کے خدشات دور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست کے خصوصی تشخص کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو لوگ پر امن طریقے سے اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details