اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر اور محبوبہ کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس

جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے جب جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 نافذ العمل ہوگا۔

By

Published : Oct 29, 2019, 1:52 PM IST

عمر اور محبوبہ کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس


میڈیا رپورٹز کے مطابق مرکزی حکومت نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

اب تک وہ جموں وکشمیر قانون سازیہ اراکین پنشن ایکٹ 1984 کی وجہ سے اس پراپرٹی میں رہ سکے تھے جو 1996 تک کئی بار استعمال ہوتا تھا جس میں زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات شامل کی جاتی تھیں ۔ان کے یہ فوائد یکم نومبر کو ختم ہوں گے ، جب جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے واضح کیا تھا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details