جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نورباغ علاقے میں جمعہ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں ایک آوارہ کتا ہلاک ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ الصبح قریب 6:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے 161 بٹالین کے بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم اس دوران کسی بھی سکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔'