اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 12 تا 13 جنوری کے درمیان بارش کا امکان - گھنے دھند کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 جنوری کو جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں میں نیز 12 تا 13 جنوری کے درمیان کئی دوسرے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں 12 تا 13 جنوری کے درمیان بارش کا امکان
جموں و کشمیر میں 12 تا 13 جنوری کے درمیان بارش کا امکان

By

Published : Jan 10, 2020, 10:17 AM IST

ہماچل پردیش میں کچھ حصوں میں موسم کے بدلتے ہوئے نظام کے باعث 13 جنوری کو بھی بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے مزید پیشن گوئی کی ہے کہ شمال مشرق میں مانسون آنے کی وجہ سے بارش کا امکان آج تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں ہے۔ ان علاقوں کے علاوہ آندھرا پردیش ، یانم اور رائلسیما اور جنوبی علاقہ کرناٹک میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

پنجاب اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں سردی کی لہر بہت زیادہ ہے اور گھنے دھند کا امکان بھی ہے۔

آئی ایم ڈی نے اپنے آل انڈیا موسمیاتی بلیٹن میں کہا ہے کہ "اگلے دو دن کے دوران بہار اور اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں گھنا دھند رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details