اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر کی صورتحال بہت اچھی ہے' - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے آج شمالی ضلع بورہمولہ کا دورہ کیا اور  ضلع کے شیری علاقے میں واقع پولیس کے ٹریننگ سنٹر کا جائزہ لیا۔

'کشمیر کی صورتحال بہت اچھی ہے'
'کشمیر کی صورتحال بہت اچھی ہے'

By

Published : Dec 4, 2019, 11:45 PM IST


اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہے اور انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان وادی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کو یقینی بنانے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

'کشمیر کی صورتحال بہت اچھی ہے'


لیفٹیننٹ گورنر بدھ کے روز یہاں پولیس تربیتی مرکز شیری میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ یہ مسٹر مرمو کی جموں وکشمیر میں تعیناتی کے بعد ان کی وادی میں نامہ نگاروں کے ساتھ پہلی بات چیت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر موصوف نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: 'میں سمجھتا ہوں کہ صورتحال بہت اچھی ہے۔ اس میں بہتری آئی ہے۔ پولیس بہت اچھا کام کررہی ہے۔ فورسز کے درمیان اعلیٰ درجے کا تال میل ہے۔ لوگوں کی شرکت بھی بہت اچھی ہے۔ لوگ باہر آرہے ہیں اور ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں'۔

گریش چندرا مرمو نے کہا کہ وادی میں 4 اگست کی شام سے بند انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: 'میں (انٹرنیٹ کی معطلی سے ہونے والی پریشانیوں کو) سمجھتا ہوں۔ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صورتحال میں مزید بہتری آنے پر ہم مرحلہ وار طریقے سے خدمات کو بحال کریں گے۔ ہم نے معاملے پر اپنی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بحالی پر غور جاری ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details