سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل سمیت پی ڈی پی کے دو رہنما منصور حسین اور سرتاج مدنی شامل ہیں- ان تینوں رہنماؤں کو انتظامیہ نے پانچ اگست کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے قید کیا گیا تھا-
شاہ فیصل سمیت تین سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے منسوخ - سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل
دس ماہ جیل میں رہنے کے بعد شاہ فیصل سمیت تین ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آج رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ فیصل سمیت تین سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے منسوخ
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شاہ فیصل اور دیگر دو رہنماؤں کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انتظامیہ کو محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر، ہلال لون اور نعیم اختر کو بھی رہا کرنا چاہیے اور ان افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندیاں ہٹانی چاہیں، جنہیں گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔
Last Updated : Jun 3, 2020, 5:31 PM IST