محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری برفباری اور بارش کی پیش گوئی کے بعد، جموں وکشمیر میں حکام نے منگل کو مسافروں کو شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ محکمہ موسمیات نے شاہراہ پر بنیہال-رامبن کے مقام پر شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
زوجیلا پاس اور پیر کی گلی کے علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے سرینگر لیہہ اور مغل روڈ پر ٹریفک پہلے ہی معطل کردیا گیا ہے۔
بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور رامبن اضلاع کی بلندیوں پر رہنے والے لوگوں کے لیے برفانی تودہ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
کشمیر ڈویژن کے تمام 10 اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسٹاف اور برف صاف کرنے والی مشینری کو تیاریاں میں رکھا گیا ہے۔