تاجروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت نے گذشتہ 5 اگست سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے قرض دہندگان کے لئے تازہ و اضافی قرضوں کے لئے دستاویزات پر اسٹامپ ڈیوٹی چھوٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ نے انہیں قرض لینے والوں کے لئے تازہ قرضوں پر اسٹامپ ڈیوٹی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن کے کھاتوں کی تشکیل نو کی گئی ہے۔
اسٹیمپس ایکٹ کے سیکشن 9 کی شق (اے) کے ذریعے دیئے گئے 'اختیارات کے استعمال سے حکومت نے قرض لینے والوں کو اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا ہے'۔
فائنینشل کمشنر ارون مہتا کی جانب سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ 'جن افراد کے اکاؤنٹ کی تشکیل نو 17 اکتوبر 2018 کو کی گئی ہیں ( نامساعد حالات، قدرتی آفات کی وجہ سے) کو اسٹیمپ ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہیں۔