اردو

urdu

بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت اب آرمی بریگیڈیئر کے مترادف

گزشتہ سال 5 اگست سے لے کر اب تک انتظامیہ کی جانب سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں اکثر احکامات پر اگرچہ مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکتہ چینی بھی ہوئی ہے۔

By

Published : Jul 23, 2020, 8:37 AM IST

Published : Jul 23, 2020, 8:37 AM IST

بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت اب آرمی بریگیڈیئر کے مترادف
بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت اب آرمی بریگیڈیئر کے مترادف

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بلاک ڈیولاپمنٹ کونسل چیئرمین کی حیثیت کو آرمی بریگیڈیئر کے مترادف قرار دیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سے بدھ کے روز ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی جس میں بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت آرمی بریگیڈیئر کے برابر کردی گئی۔

بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت اب آرمی بریگیڈیئر کے مترادف

گزشتہ سال 5 اگست سے لے کر اب تک انتظامیہ کی جانب سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں اکثر احکامات پر اگرچہ مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکتہ چینی بھی ہوئی ہے۔

بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت اب آرمی بریگیڈیئر کے مترادف

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بدھ کے روز بلاک ڈیولاپمنٹ کونسل چیئرمین حضرات کی حوصلہ افزائی اور ان کے عوام کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ان کا درجہ حیثیت کے اعتبار سے ایک آرمی بریگیڈیئر کے برابر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 370 کی منسوخی: ' بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'

جموں وکشمیر حکومت کے مطابق اس اہم پیش رفت سے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج کو مزید مضبوط کرنے اور اس کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

انتظامیہ نے بدھ کے روز بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئر مینوں کو آرمی بریگیڈیئر کے برابر کا درجہ دے کر قواعد میں ترمیم کردی ہے۔

جموں و کشمیر محکمہ ہاسپٹلٹی و پروٹوکول کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق بی ڈی سی چیئرپرسن کو سیریل نمبر 28 پر رکھا گیا ہے جس کے زمرے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، محکموں کے بڑے سربراہان ، میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کونسلوں کے صدور اور بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران آتے ہیں - بی ڈی سی چیئرمین کی حیثیت بھی انہیں کے مترادف کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details