اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر اور لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر - گریش چندرا مرمو جموں و کشمیر کے نئے گورنر

سینیئر آئی اے ایس افسر گریش چندر مُرمو کو مرکز کے جموں و کشمیر کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر جبکہ سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر

By

Published : Oct 25, 2019, 8:37 PM IST

Updated : Oct 25, 2019, 11:02 PM IST

سینیئر آئی اے ایس افسر گریش چندر مُرمو کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور سینیئر افسر رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر کا مقرر کیا گیا ہے۔
راشٹر پتی بھون کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر مسٹر مُرمو کو جموں وکشمیر اور تریپورہ کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر مسٹر ماتھر کو لداخ کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ جموں وکشمیر کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک اب گوا کے گورنر ہوں گے۔

جموں و کشمیر اور لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر
واضح رہے کہ ستیہ پال ملک کو سنہ 2018 میں جموں و کشمیر کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل وہ بہار کے گورنر تھے۔
Last Updated : Oct 25, 2019, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details