ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے میونسپل کاؤنسل اور نارائن سپر اسپیشلیٹی اسپتال کے اشتراک سے میونسپل کاؤنسل کے ملازمین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں میونسپل کاؤنسل کے تقریباً تمام ملازمین نے اپنی طبی جانچ کرائی۔اودھم پور میونسپل کاؤنسل کے نائب میئر سردار سریندر سنگھ خالصہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' کاؤنسل کے ملازمین کو کام کے دوران متعدد قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور کبھی بہت زیادہ گندگی کے علاقے میں کام کرنے کے سبب ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔