اردو

urdu

ETV Bharat / state

تصادم کے بعد دلباغ سنگھ کا بٹوت دورہ - دلباغ سنگھ کا بٹوت دورہ

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے آج ضلع رامبن کے بٹوت کا دورہ کیا۔

تصادم کے بعد دلباغ سنگھ کا بٹوت دورہ

By

Published : Sep 29, 2019, 10:55 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:56 PM IST

دورے کے دوران انہوں نے گزشہ روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

تصادم کے بعد دلباغ سنگھ کا بٹوت دورہ

انہوں نے جھڑپ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد تھانہ بٹوت میں تصادم میں شامل پولیس کے جوانوں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہلاک شدہ عسکریت پسند خط چناب کے کشتواڑ ضلع میں سرگرم تھے اور کئی وارداتوں میں شامل تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے سبب وہ خطہ چناب چھوڑ کر وادی کشمیر کی طرف بھاگنے کی کوششوں میں تھے۔'

دلباغ سنگھ نے ضلع کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی کئی کمین گاہوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details