اردو

urdu

ETV Bharat / state

Workers Welfare Meeting پلوامہ میں مزدوروں کے لئے بیداری مہم - اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ

پلوامہ ضلع میں واقع سرکٹ ہاؤس میں ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر بشارت قیوم کی سربراہی میں بلڈنگ اور تعمیراتی مزدوروں کے لئے بیداری مہم کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔

پلوامہ میں مزدوروں کے لئے بیداری مہم
پلوامہ میں مزدوروں کے لئے بیداری مہم

By

Published : Jul 17, 2023, 5:19 PM IST

پلوامہ:جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ کے تعاون سے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں بلڈنگ اور تعمیراتی مزدوروں کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر بشارت قیوم بطورِ مہمان خصوصی موجود تھے جنہوں نے پروگرام کے دوران JKBOCWWB کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت 1780 مستفیدین میں سے 10760000 ایک کروڑ سات لاکھ ساٹھ ہزار تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی مرکز لاسی پورہ میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کریں تاکہ محکمہ کے مختلف لیبر قوانین اور فلاحی اسکیموں سے مزید مزدور کو آگاہی حاصل ہو۔

پروگرام میں جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے وزٹنگ آفیسر ڈاکٹر ندا یوسف اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے شرکاء کو جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت رائج اسکیموں اور قوانین کا فائدہ ضلع کے آخری مزدور اور کارکن تک پہنچے گا۔

اس موقع پر ترقیاتی کمشنر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ مختلف کلاسوں کے لیے اسکالرشپ، رجسٹرڈ بی او سی ورکرز کے وارڈز کے لیے خصوصی اسکالرشپ جو 10ویں اور 12ویں جماعت کے لیے 90% اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کرتے ہیں۔ شادی کی امداد کی اسکیم فی الحال جموں وکشمیر بلڈنگ اور دیگر کے ساتھ رجسٹرڈ دس ہزار سے زائد ورکرز کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Pulwama Visits Bonrah ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا

تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر بشارت قیوم نے تمام غیر رجسٹرڈ ورکرز کو تاکید کی کہ وہ کنسٹرکشن بورڈز میں اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ معاش کی بہتری کے لیے فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details