خواتین کے لیے جے کے بینک کی جانب سے مخصوص ڈیسک قائم - J&K Bank starts Special Desks
جموں وکشمیر بینک کے تمام زونل آفس میں یکم اکتبور یعنی آج سے تجارت پیشہ نوجوانوں اور عورتوں کے سہولت کے لئے مخصوص ڈیسک کام کرنا شروع کریں گے۔
یہ مخصوص ڈیسک ایسے نوجوانوں اور عورتوں کی رہنمائی کرینگے جنہیں مالی ضرورتوں کے حوالے سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ایسے مخصوص ڈیسک قائم کرنے کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کاروباریوں کو مشکلات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔ وہیں حال ہی میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے یہاں کی معاشی بحالی کے لئے 1350کروڑ روپے کی باز آبادی پیکیج کے اعلان کے تناظر میں ان مخصوص ڈیسکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 سے پیدا کاروباریوں کے مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔
واضح نےگزشتہ کل جموں و کشمیر بینک کے ہیڈکوارٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان مخصوص ڈیسکس کا آن لائن افتتاح کیا۔
اس موقعے انہوں نے کہا کہ یو ٹی جموں وکشمیر میں معاشی بحران سے نمٹنا سرکار کے لیے ایک بڑا چلینج ہے اور اس میں جموں کشمیر بینک ایک غیر معمولی حثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ جے کے بنک ایک متحرک ادارہ ہے ۔تاہم یہاں کی معیشت کی بحالی کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔