اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ریڈ، اورینج، گرین زون اضلاع کی تازہ فہرست جاری - لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے

جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے اضلاع کی تازہ فہرست جاری کی ہے۔

جموں و کشمیر میں ریڈ، اورینج، گرین زون کی تازہ فہرست جاری
جموں و کشمیر میں ریڈ، اورینج، گرین زون کی تازہ فہرست جاری

By

Published : May 19, 2020, 11:52 PM IST


لاک ڈاون 4.0 کو نافذ کرنے کیلئے انتظامیہ نے ریڈ، اورینج اور گرین زمروں کے تحت آنے والے اضلاع کی تازہ فہرست جاری کی ۔

جموں و کشمیر میں ریڈ، اورینج، گرین زون کی تازہ فہرست جاری

واضح رہے کہ 4.0 لاک ڈاون 20 مئی سے شروع ہوگا ۔ اس ضمن میں محکمہ ڈیساسٹر منیجمنٹ ریلیف ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ری کنسٹریکشن سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی جس کی سربراہی چیف سیکرٹری کر رہے ہیں، نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

حکمنامے کے تحت کشمیر صوبے کے گاندربل اور بانڈی پورہ کے بغیر تمام اضلاع کو ریڈ زون جبکہ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبا اور رامبن اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہیں ۔ اسی طرح بانڈی پورہ ، گاندربل ، ریاسی، ادھمپور اور جموں اضلاع کو اورینج اور ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور راجوری اضلاع کو گرین زمرے میں رکھا گیا ہے ۔

حکمنامے کے مطابق حکومت ہند نے ریاستوں اور یو ٹی حکومتوں کو اضلاع کیلئے ریڈ، اورنج اور گرین زمروں کا تعین کرنے کا اختیار دے رکھا ہے ۔ تاہم اس ضمن میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے واضح کئے گئے قواعد و ضوابط و معیار کو مدِ نظر رکھنا لازمی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details