اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انویسٹرس سمٹ کے اجلاس سے قبل روڈ شو

جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کو راغب کرنے کے انتظامیہ نے 17 فروری سے اپنے 54 اعلی افسران کے ذریعے ملک بھر میں روڈ شوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جموں و کشمیر انویسٹرس سمٹ کے اجلاس سے پہلے ملک گیر روڈ شوز
جموں و کشمیر انویسٹرس سمٹ کے اجلاس سے پہلے ملک گیر روڈ شوز

By

Published : Feb 15, 2020, 2:12 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:20 AM IST

چیف سکریٹری بی وی سبرامنیم نے جموں و کشمیر گلوبل انویسٹرس سمٹ 2020 کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سرینگر اور جموں میں دوسری اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

ایک سینیئر افسر نے کہا کہ 'میگا ایونٹ کے پیش نظر 17 فروری سے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر روڈ شو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے حصول کے لیے مخصوص شعبوں کی نمائش پر مرکوز ہوگا۔

سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ 'روڈ شو 17 فروری کو بنگلور اور کولکاتہ، 21 فروری کو ممبئی، 2 مارچ کو حیدرآباد، 5 مارچ کو چینئی اور 9 مارچ کو احمد آباد میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ '54 سینیئر افسران اور معروف شخصیات روڈ شوز کے دوران ہونے والے قبل ہونے والی تقریبات کی صدارت کریں گے۔

عہدیداروں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بین الاقوامی روڈ شوز کا بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details