دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کو آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لئے شرمناک قرار دیا اور ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر اسٹالن نے اتوار کو ٹویٹ کیا’’82 سالہ سابق مرکز وزیر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے قانون کے تحت حراست میں لینا ہماری جمہوری روایات اور آئینی اقدار کے لئے شرمناک ہے'۔ میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘۔