مہم کے دوران کئ کنال اراضی پر کاشت کی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک، ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر اور نائب تحصیلدار ترال کی قیادت میں ایک ٹیم نے نئی بگ گاؤں میں کئ کنال اراضی پر پھیلی ہوئی برگ پوست یعنی خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا گیا عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کی سراہنا کی ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے بتایا کہ انھوں نے علامتی طور پر آج اس مہم کا آغاز کیا ہے جس کے دوران ایک وسیع آراضی پر خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خشخاش کی کاشت نہ کریں بلکہ دیگر فصلوں کی کاشت کریں کیونکہ ہماری نوجوان نسل اسے خراب ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے اونتی پورہ میں بھی خشخاش کی غیر قانونی کاشت کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی جاری ہے۔