اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کے مختلف اضلاع میں تعلیمی کانفرنسز - تعلیمی کانفرنسز

ریاست جموں و کشمیر میں تنظیم المکاتب کے اہتمام سے سالانہ دینی تعلیمی کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے-

وادی کے مختلف اضلاع میں تعلیمی کانفرنسز

By

Published : Jun 28, 2019, 1:17 PM IST

آج ضلع بارہمولہ کے پٹن قصبے کے نوری پورہ علاقے میں دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

وادی کے مختلف اضلاع میں تعلیمی کانفرنسز

کانفرنس میں معروف علماء کرام، دانشور حضرات اور شعراء کرام نے شرکت کی- اس موقع پر تنظیم المکاتب سے وابستہ مکاتب (درسگاہ) کے طالب علموں نے مختلف تقابلی پروگراموں میں حصہ لیا اور تعلیمی مظاہرے پیش کیے۔

قابل ذکر ہےکہ تنظیم المکاتب شیعہ مسلمانوں کے اندر اسلامی بیداری اور تبلیغ دین کے حوالے سے ملک بھر میں ایک معروف ادارہ ہے اور اس طرح کی تعلیمی کانفرنسز پچھلے 35 برسوں سے بھارت بھر میں منقعد کی جاتی ہے-

تنظیم المکاتب بھارت بھر میں شیعہ مسلمانوں کے اندر دینی تعلیم کے حوالے سے سرگرم عمل ہے- اس وقت تنظیم المکاتب کے زیر نگرانی 1200 کے قریب مکاتب (تعلیمی ادارے) چل رہے ہیں جہاں ہزاروں طلباء و طالبات دینی تعلیم سے مستفید ہوتے ہیں۔

ریاست جموں کشمیر میں اب تک اس سلسلے میں پانچ اضلاع میں یہ کانفرنسز منعقد ہوئیں، جن میں، لیہہ، کرگل، بانڈی پورہ، بارہمولہ، بڈگام وغیرہ شامل ہے اور دیگر اضلاع میں بھی جاری رہیں گی -

ABOUT THE AUTHOR

...view details