بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام ضلع کے وتروانی میں آل انڈیا المکاتب کی جانب سے اسلامک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مقامی کے علماء کرام نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے بھی کثیر تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی۔ مقامی باشندوں میں بھی اس کانفرنس کو لے کر زیربردست جوش و خروش پایا گیا۔
سماج میں پل رہے جرائم کے خلاف کھڑا ہونا اور نوجوانوں کو اس کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے آل انڈیا تنظیم المکاتب کی جانب سے وتروانی بڈگام میں اسلامک کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے علماء کرام نے شرکت کی۔ اس دوران تنظیم سے وابستہ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ہی یہی ہے کہ نوجوانوں کو اخلاقی تعلیمات سے روشناس کیا جائے تاکہ وہ بیدار رہے اور اپنے کردار سے سماج میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کھڑے ہوں۔ ہم ایک دوسرے کی مدد سے معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں تعاون کی ضرورت ہے۔