اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے کے پیچھے کون؟ - اجیت ڈوول کی خبر

بتایا جاتا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول جموں و کشمیر میں جاری سیاسی عمل کے پیچھے کام کر رہے ہیں۔ این ایس اے زمینی صورتحال جاننے کے لئے مختلف سطح پر جونیئر سطح کی لیڈرشپ کے ساتھ بھی گفتگو کرتے رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے کے پیچھے کون؟
جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے کے پیچھے کون؟

By

Published : Jun 20, 2021, 3:58 PM IST

پانچ اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول مرکز کے زیر انتظام خطے میں جاری سیاسی عمل کو شروع کرنے میں مشغول ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے شروع گئی پہل کے تحت وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ 24 جون کو میٹنگ منعقد کرنے والے ہیں۔ اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے جبکہ جموں و کشمیر کے 14 سیاسی رہنما اس میں مدعو کئے گیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد سے ہی اس سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا این ایس اے زمینی صورتحال جاننے کے لئے مختلف سطحوں پر جونیئر سطح کی قیادت کے ساتھ بھی میٹنگز کرتے رہے تھے۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد این ایس اے نے کئی دنوں تک جموں و کشمیر میں قیام کیا تھا اور وہاں کے لوگوں سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی تھی جب ایسا محسوس کیا جارہا تھا کہ 370 کی منسوخی کا خطہ میں سخت ردعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی نے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ پر تذبذب برقرار رکھا

حالیہ ماضی میں بھی وہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین سیز فائر معاہدوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے عمل میں شامل رہے ہیں۔

دونوں اطراف کی بندوقیں بھی اب 110 دن سے زیادہ وقت تک خاموش ہیں۔ آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے بھی زمینی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں۔

اے این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details