جموں و کشمیر کے ویلگام ہندوارہ میں ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، وائرل ویڈیو میں ایک بزرگ شخص ایک خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر ویلگام اسپتال کے باہر ہسپتال عملے کے خلاف غصہ کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے۔
اس ویڈیو میں بزرگ شخص زور زور سے کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر خاتون کا علاج کرنے سے پہلے کووڈ ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے، خاتون کو پیر میں چوٹ آئی ہے تو پہلے علاج ضروری تھا یا کویڈ ٹیسٹ؟