جموں و کشمیر میں انڈین ریزرو فورس کے ایک جوان نے اپنے ہی رشتہ داروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ، ساس اور سسر ہلاک ہو گئے۔
آئی آر ایف جوان نے بیوی سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا اطلاعات کے مطابق جموں کے پھلیاں منڈل علاقے میں آئی آر ایف جوان رویندر کمار نے اپنی سروس رائفل سے اہلیہ، ساس اور سسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہو گیا، لیکن بعد میں پولیس نے اس گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقتولین کی شناخت رویندر کمار کی بیوی سیما-30، سسر، رمیش-50 ، ساس، راج کماری-50 کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ اجرا نہ کرنے پر انتظامیہ کو ہائی کورٹ کا نوٹس
پولیس نے بتایا 'تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے'۔