اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈرائیورز کی لاپرواہی، سڑک حادثات میں اضافہ - سڑک حادثات میں اضافہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں بڑھتے ہوئے حادثات پر جموں کے آر ٹی او ڈاکٹر دھننتر سنگھ نے سڑک کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو ذمہ دارٹھہرایا۔

ڈاکٹر دھننتر سنگھ

By

Published : May 8, 2019, 11:37 PM IST

Updated : May 9, 2019, 12:02 AM IST

ڈاکٹر دھننترسنگھ نے کہا کہ ' ہم نے کئی مرتبہ ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ کی اور بہت سارے جانکاری کیمپ منقعد کروائے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے، لیکن اس میں عوام خود بھی ذمہ دار ہیں۔

ڈاکٹر دھننتر سنگھ

عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر دھننتر سنگھ نے کہا کہ وہ کھبی بھی اورلوڈنگ والی گاڑیوں میں سفر نہ کرے۔

واضح رہے کہ ضلع رام بن میں پیر کی رات تین الگ الگ سڑک حادثے پیش آئے۔ ان حادثوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتوں سمیت ایک درجن کے قریب مسافر زخمی ہوئے ۔

پہلا حادثہ پیر کی رات 11 بجے کے قریب بانہال کے پوگل پرستان علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری گاڑی کھائی میں گر گئی۔ سڑک حادثے کی وجہ سے 3 افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت 5 دیگر زخمی ہوئے۔

Last Updated : May 9, 2019, 12:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details