اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 100 صارفین کو انٹرنیت کنکشن دیا گیا - جموں و کشمیر میں تین مہینے

جموں و کشمیر میں تین مہینے سے زیادہ مکمل بلیک آؤٹ کے بعد ، حکومت نے 100 کے قریب صارفین کے انٹرنیٹ رابطے بحال کردیئے ہیں۔ ان صارفین میں زیادہ تر کمپنیاں ، فرمز یا آئی ٹی سے وابستہ ملازمتوں سے وابستہ دفاتر شامل ہیں۔

کشمیر میں 100 صارفین کو انٹرنیت کنکشن دیا گیا
کشمیر میں 100 صارفین کو انٹرنیت کنکشن دیا گیا

By

Published : Nov 30, 2019, 6:47 PM IST

ان سب صارفین کو کاروباری مقاصد کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو سختی سے استعمال کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا گیا ہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ’ وہ اب کام کر سکیں گے ، جبکہ دوسروں کو لگتا ہے کہ ان کے کاروبار کو بدستور نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے‘۔

آئی ٹی سے وابسطہ ایک افراد کا کہنا ہے کہ’ انٹرنیٹ کی بحالی کی وجہ سے ہم اب اپنے کام کا تقریبا 20 فیصد انجام دے سکتے ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انٹرنیٹ بلاک آؤٹ ہونے کی وجہ سے انہیں بے حد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کاروبارویوں کو ایک خاص دھچکا لگا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’جن لوگوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے انھوں نے 'انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے انڈر ٹیکنگ' پر دستخط کیے۔ان کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے انہیں کسی بھی وائی فائی اور سوشل نیٹ ورکنگ کو استعمال نہیں کرنا ہوگا‘ ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details