بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس میں آج ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے دورہ کیا اور اس دوران ان کے ہمراہ ڈین واڈورہ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ حبیب بھی موجود تھیں۔ متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقعے پر ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے صورت حال کا جائزہ لیا اور امسال واڈورہ کمپس میں انٹرنیشنل ائر آف ملیٹس International year) of millets) منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈی سی بارہمولہ نے ایک ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران واڈورہ کمپس کے مختلف شعبوں سے وابسطہ پروفیسرس سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں جاری ریسرچ وغیرہ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقعے پر کمپس میں مختلف اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کہا کہ امسال ہم International Year Of Millets منا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ کسانوں کو بھی پتہ چلے کہ میلٹس کس کو کہتے ہیں اور اس کے کیا کیا فائدے ہیں۔ واڈورہ کمپس سکاسٹ سوپور ایک بہترین یونیورسٹی ہے اور یہاں پر اعلی قسم کی تحقیق ہوتی ہے اور یہاں نئے نئے تجربے بھی ہوتے ہیں۔
International year Of Millets ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کا واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس دورہ
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس میں آج ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ڈین واڈورہ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ حبیب بھی موجود تھیں۔
ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے واڈورہ سکاسٹ یونیورسٹی کمپس دورہ کیا
Published : Oct 11, 2023, 12:10 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Awareness camp for farmers بارہمولہ میں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام
انہوں نے بتایا کہ ہمیں محکمہ ایگریکلچر کی وساطت سے نئے زرعی اجناس 'میلٹس' کو ہر ایک کسان کے پاس پنچانا چاہیے اور اس کے بارے میں جانکاری دینا چاہیے ہے۔ میلٹس کی کافی اقسام ہیں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ میلٹس کو ترجیع دے اور اسے بیرونی ممالک میں بھی فروغ دے۔