اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرمائی اولمپک کوالیفائی کرنے کے لیے پُر امید: انٹرنیشنل سکیئر آنچل ٹھاکر - گلمرگ میں منعقد کھیلو انڈیا سرمائی کھیل

حال ہی میں آنچل اٹلی کے شہر کورٹینا میں منعقد ورلڈ سکی چیمپیئن شپ 2021 میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں جہاں وہ 65 ویں مقام پر رہیں۔

سرمائی اولمپک کوالیفائی کرنے کے لیے پُر امید: انٹرنیشنل اسکیئر آنچل ٹھاکر
سرمائی اولمپک کوالیفائی کرنے کے لیے پُر امید: انٹرنیشنل اسکیئر آنچل ٹھاکر

By

Published : Mar 3, 2021, 2:23 PM IST

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن عالمی شہرت یافتہ سکی ریسورٹ گلمرگ میں ہوا جس میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

سرمائی اولمپک کوالیفائی کرنے کے لیے پُر امید: انٹرنیشنل اسکیئر آنچل ٹھاکر

گلمرگ میں منعقد کھیلو انڈیا سرمائی کھیل میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ریاست کے لئے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

معروف بھارتی الپائن سکیئر آنچل ٹھاکر نے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز -2021 کے دوران دو طلائی تمغے حاصل کیے۔

حال ہی میں آنچل اٹلی کے شہر کورٹینا میں منعقد ورلڈ سکی چیمپیئن شپ 2021 میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں جہاں وہ 65 ویں مقام پر رہیں۔

آنچل نے سلالوم اور جوائنٹ سلالوم ایونٹ میں حصہ لے کر 2012 کے یوتھ سرمائی اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا۔ ترکی میں 2018 کے الپائن ایجڈر 3200 کپ میں وہ کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد اس کھیل میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں۔

منالی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ سکیئر آنچل، بھارت کو کھیل کے شعبے میں اونچایوں پر لے جا رہی ہیں۔ وہ انسبرک میں 2012 کے سرمائی اولمپکس میں بھی شریک ہوئی تھیں جہاں وہ واحد بھارتی کھلاڑی تھیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آنچل نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے الپائن سکیئر عارف خان کے ساتھ مل کر ورلڈ سکی چیمپیئن شپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتیں، اگر وہاں سلوپس اور ٹریننگ انفراسٹرکچر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں مناسب ٹریننگ ملے تو وہ آئندہ موسم سرما کے اولمپک میں میڈلز جیتنے کے لئے پُر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ونٹر گیم انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور تربیتی کیمپ لگانے اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے انٹرنیشنل کوچ لانے کے لئے حکومت کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

آنچل مشہور پیراگلائڈر پائلٹ روشن ٹھاکر کی بیٹی ہے۔ روشن ٹھاکر نے ایک دہائی قبل اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کے منالی کے دورے کے دوران ان کی مدد کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details