اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم مزدور خاموشی سے منایا گیا - جبکہ وادی بھی سی پی ایم کے جنرل

دنیا بھر میں یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

عالمی یوم مزدور دن خاموشی سے منایا گیا
عالمی یوم مزدور دن خاموشی سے منایا گیا

By

Published : May 1, 2020, 11:13 PM IST

وادی میں اس دن مزدور طبقہ سے وابستہ لاکھوں افراد اپنے مطالبات منوانے کی خاطر ریلیاں نکالتے تھے جبکہ وادی میں بھی سی پی ایم کے جنرل سکریٹری اور سابق ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جاتی تھی۔

عالمی یوم مزدور دن خاموشی سے منایا گیا

مرکزی سرکار نے قومی لاکھ ڈاون کا اعلان ٣ مئ سے ۱۷ مئی تک کیا ہے۔

اس دوران وادی میں بھی پوری طرح لاکھ ڈاون برقرار ہے جبکہ اس دوران جموں و کشمیر لیبرس فورم کی طرف سے آج پریس کالونی سرینگر میں سجاد احمد پرے کی قیادت میں ایک خاموش احتجاج کیا گیا ۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سجاد احمد پرے نے کہا کہ کوورنا وئیرس وباہ ہونے کے باوجود بھی کیجول ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہے مگر انتظامیہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے ملازمین اب بھی کہی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رکھے گیے ہے جو سرا سر نا انصافی ہے ۔

اس دوران احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details