اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Day Against Drug Abuse منشیات کا استعمال باعث ہلاکت - ضلع بڈگام میں ڈی سی اکشے لبرو

ضلع بڈگام میں ڈی سی اکشے لبرو کی صدارت میں منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بڈگام میں منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بڈگام میں منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن منایا گیا

By

Published : Jun 28, 2023, 3:30 PM IST

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی اکشے لبرو کی صدارت میں منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کو منشیات کی لت سے نجات دلانے کے لئے بیداری مہم پر زور دیا۔انہوں نے نوجوانوں منشیات کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سول اور پولیس انتظامیہ اپنا کام کر رہی ہے لیکن ہم سب کو بطور معاشرہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بچانا ہے۔ضلع انتظامیہ اس سماج میں پھیلی برائی کو روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نصابی اور کھیلوں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے۔ڈی سی نے کہا کہ بلاک کی سطح پر چھوٹے کیمپ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع کے آخری کونے میں رہنے والے افراد کو منشیات کی بدعت کے خلاف آگاہی فراہم کی جاسکے۔

ایس ایس پی بڈگام نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے رویے پر گہری توجہ دیں اور ان پر کوئی نفسیاتی دباؤ نہ ڈالیں جس سے وہ منشیات کے استعمال کرنے کی بری عادت کی طرف متوجہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Cultivation Of Lavender پلوامہ میں لیونڈر کی کاشت میں اضافہ

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈاکٹر فرحانہ اصغر نے بڈگام میں اس بدعت کو روکنے میں ضلعی انتظامیہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود دفتر بڈگام نے نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت نکڑ ناٹک، سیمینار اور دیگر عوامی رابطہ پروگراموں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے تاکہ ضلع میں منشیات کے استعمال پر مکمل قابو پایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details