پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں محمکہ کھیل کود لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی کھیل کود میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کھیل کود میں حصہ لے کر اپنے اضلاع کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کا نام روشن کرنا ہے۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ میں آج محمکہ کھیل کود کی جانب سے صوبائی سطح کے سافٹ بال مقابلے کا انعقاد کیا جس میں وادی کے دس ٹیم میں شرکت کرنے جا رہی تھی تاکہ کس وجہ سے اس مقابلہ میں وادی کے صرف پانچ ٹیموں نے ہی اس سافٹ بال مقابلے میں حصہ لیا۔ اس پانچ ٹیموں میں سے ایک ٹیم کو منتخب کیا جائے گا جو جموں صوبائی کے مقابلہ کریں گی اور وہاں سے پھر ایک ٹیم کو آگے کھیلانے کا موقع ملے گا۔