پولیس ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج صبح میٹاڈور زیرِ نمبر JK19-3629 بٹوٹ سے رامبن کی طرف آرہی تھی کہ چندرکورٹ کے نزریک کنفر کے مقام پر اچانک گاڑی گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو خاتون سمیت 13،مسافر زخمی ہو گیے۔
سڑک حادثے میں 13 مسافر زخمی - کنفر کے مقام پر اچانک گاڑی گہرے
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں 13 مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں دو شدید زخمی نریندر کمار (30) ولد بال کرشن ساکنہ ڈھلواس، رمیش کمار (31) ولد دیو راج ساکنہ چکہ کنڈی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا جبکہ دیگر گیارہ نسیمہ بیگم روجہ محمد اقبال ساکنہ بٹوٹ، بابل حسین ولد شبیر حسین ساکنہ ایم. پی، نسرت بانو دختر دلشاد احمد ساکنہ ڈھلواس، وجے کمار ولد پریم ناتھ ساکنہ بٹوٹ، وجے شرما ولد بنسی لعل ساکنہ بٹوٹ، منجیت سنگھ ولد دیو راج ساکنہ چکہ کنڈی، سکھ رام ولد چندو رام ساکنہ بٹوٹ. وجے کمار ولد بدری ناتھ ساکنہ بٹوٹ اور محمد یونس ولد عبدالرشید ساکنہ بٹوٹ ضلع رامبن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
چندرکورٹ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔