اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا - نوپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ارشاد احمد

یہ حادثہ 21 فروری کو بانڈی پورہ میں پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں نوپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ارشاد احمد ولد غلام محمد (45) نامی شخص شدید زخمی ہوا تھا۔

بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا
بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا

By

Published : Feb 26, 2021, 10:13 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ پائین علاقے میں اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ شخص نے جمعہ کی صبح سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا

دراصل گذشتہ اتوار کو ارشاد احمد ایک الٹو گاڑی میں جا رہا تھا کہ ایس کے پاین کے نزدیک پہنچتے ہی گاڑی سڑک سے کھسک گئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا

تاہم پانچ دن تک ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد ارشاد نے آج صبح سکمز صورہ سرینگر میں دم توڑ دیا۔تمام قانونی اور طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ارشاد کی لاش آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details